کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ۔۔۔ن لیگ نے قومی سطح پر ایکشن پلان دینے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےاعلان کیاہےکہ ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف قومی سطح پرایک ایکشن پلان دیں گے،کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ پھیلاؤ کو روکا جائے,کوروناکےپھیلاؤ کوروکنےاوربچاؤ کاواحد طریقہ لاک ڈاؤن ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہردوسرے دن کورونا کاپھیلاؤ ڈھائی گنابڑھ رہاہے،کوروناکےپھیلاؤ کوروکنےاوربچاؤ کاواحد طریقہ لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن کرفیونہیں ہے،ہرملک نے اپنےاندازمیں اختیارکیا،وقت کاتقاضاہےکہ سیاسی اتحادنظرآئے،حکومت کارویہ مثبت نہیں،وزیراعظم کےگھرسےایک میل کےفاصلے پرتقریباًکرفیو لگ چکاہے،پورےملک کے لیےیکساں پالیسی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دو دنوں میں قومی ایکشن پلان کااعلان کریں گے، ہمارے ایکشن پلان کے دو پہلو ہیں، اس موذی مرض کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب سماجی فاصلہ ہےاور سماجی فاصلہ بڑھانےسےبیماری کاپھیلاؤ کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عملی طور پر پوراپاکستان لاک ڈاؤن ہے،کہیں زیادہ کہیں کم ہے لیکن آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن نہیں ہے، پورے ملک کے لیے ایک متفقہ سٹریٹجی کی ضرورت ہے جو عوام کے سامنے رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جو پورے پاکستان کو حالات سے آگاہ کرسکے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاشی عمل کو جاری رہنا چاہیے اور سماجی فاصلے کو خود ہم نے طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10ہفتے پہلےیہ سب کر لیناچاہیےتھا،