”ہم بھی کورونا فنڈ میں اتنی رقم دے رہے ہیں“ وسیم اکرم اور عماد وسیم نے بھی شاندار اعلان کر دیا

”ہم بھی کورونا فنڈ میں اتنی رقم دے رہے ہیں“ وسیم اکرم اور عماد وسیم نے بھی ...
”ہم بھی کورونا فنڈ میں اتنی رقم دے رہے ہیں“ وسیم اکرم اور عماد وسیم نے بھی شاندار اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم اور عماد وسیم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عالمی وباءکورونا وائرس کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
قبل ازیں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کیخلاف جاری جنگ کیلئے ”وزیراعظم ریلیف فنڈ“ قائم کیا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔ حکومت نے اس فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کیلئے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے ذریعے پوری دنیا میں موجود افراد اپنے عطیات اس فنڈ میں جمع کروا سکتے ہیں۔