100 سال کی غلامی کرنے والے انڈیا کی برطانیہ پر حکومت قائم ہوگئی، انتہائی دلچسپ خبر آگئی

100 سال کی غلامی کرنے والے انڈیا کی برطانیہ پر حکومت قائم ہوگئی، انتہائی دلچسپ ...
100 سال کی غلامی کرنے والے انڈیا کی برطانیہ پر حکومت قائم ہوگئی، انتہائی دلچسپ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستان نے 100 سال تک انگریز کی غلامی کی لیکن اب آزادی کے 73 سال بعد برطانیہ پر انڈینز کی عملی حکومت قائم ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے اکثر ممالک لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، یورپ بالخصوص اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یورپ سے حال ہی میں بریگزٹ کرنے والے برطانیہ میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، یہاں تک کہ شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد برطانیہ کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی باگ ڈور اب 2 ہندوستانی نژاد شہریوں کے ہاتھوں میں آگئی ہے۔برطانیہ کے وزیر خزانہ رِشی سُناک اور وزیر داخلہ پریتی پٹیل اس وقت برطانیہ کو لیڈ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کی جانب سے اس رائے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ 100 سال تک ہندوستان پر حکمرانی کرنے والے برطانیہ پر آزادی کے 73 سال بعد عملی طور پر ہندوستانیوں کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔