سندھ حکومت کا جمعہ کے روز پورے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ ،کتنی دیر کے لئےٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہو گی؟تفصیل آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے جمعہ کے روز صوبے بھر میں دوپہر 12بجے سے لیکر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق سندھ حکومت نےجمعہ3اپریل کوصوبے بھر میں دو پہر 12 بجے سے لیکر 3بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہےجبکہ فیصلے پر عمل کروانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہیں ۔ فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے علمائےکرام سے مشاورت بھی کرلی ہے۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، سندھ حکومت کے احکامات پر محکمہ داخلہ باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا۔
دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہےکہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علماء متفق ہیں۔