”میں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے، اب عمر اکمل کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ۔۔۔“ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مڈل آرڈر بلے باز پر سب کچھ واضح کر دیا

”میں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے، اب عمر اکمل کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ۔۔۔“ چیف ...
”میں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے، اب عمر اکمل کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ۔۔۔“ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مڈل آرڈر بلے باز پر سب کچھ واضح کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو اب یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ایسے ہی رہنا چاہتے ہیں یا پھر خود کو بدلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”میں اور آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے اور عمر اکمل کو ہی اپنے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا، وہ نظم و ضبط دکھائیں اور کرکٹ پر توجہ دیں۔ انہیں اس بارے میں اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا وہ ایسے ہی رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کئی مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن انہیں اپنی فٹنس بہتر بنانے، نظم و ضبط پر عملدرآمد کیساتھ ساتھ اپنی بات پر پورا اترنا ہو گا۔“

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے قبل بکی کی جانب سے رابطہ کرنے پر عمر اکمل نے قواعد کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا اور پھر عمر اکمل کی جانب سے اپنی غلطی کے اعتراف کے بعد پی سی بی نے 20 مارچ کو عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فردجرم عائد تھی۔

عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا ہے اور اسے چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمر اکمل کا معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا جس کی وجہ سے انہیں کم سے کم سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

کھیل -