حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا

حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا
حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل تک بڑھادی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد قیصر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 2 ہفتوں تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاق اور تمام صوبوں نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ بندشوں کو یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ 14 اپریل سے پہلے قومی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا جس میں پابندیوں کو ختم کرنے یا بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک سے آنے والوں کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا ہے، اب 4 اپریل کو بیرون ملک سے ایک پرواز آئے گی، تمام مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی قرنطینہ میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جائیں گے اور رزلٹ منفی آنے پر انہیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔