سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی؟

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی ...
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی؟

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی موذی وباءکے باعث سعودی عرب میں ایک روز میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ پورے ملک میں مزید 157 متاثر افراد بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1,720 ہو گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -