حج کے حوالے سے بغیر تصدیق کوئی خبر نہ دیں،وزارت مذہبی امور

    حج کے حوالے سے بغیر تصدیق کوئی خبر نہ دیں،وزارت مذہبی امور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج 2020ء کے حوالے سے بغیر تصدیق کے خبریں دینے سے روک دیا۔جمیل الرحمن نے”روزنامہ پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی حکومت کی طرف (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

سے واضع پالیسی نہ آنے تک سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حوالے سے کوئی خبر نہ دی جائے۔انہوں نے کہا سعودی حکومت کی طرف سے دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان کو بھی حج 2020ء کے لیے کسی قسم کا ایگریمنٹ نہ کرنے اور ایڈوانس ادائیگیوں سے روکا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کوئی ہدایت نہیں آئی ہے۔پرائیویٹ سکیم کا بھی کوئی نمائندہ کوئی خبر نہ دے۔اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا سے بھی درخواست کریں گے وہ بغیر تصدیق کے خبر نہ چلائیں وزارت سے تصدیق کی لی جائے۔بغیر تصدیق کے آنیوالی خبروں سے ابہام بڑھ رہا ہے۔
جمیل الرحمن