وہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ جس کا سلمان خان کے ساتھ معاشقہ رہا لیکن پھر بریک اپ ہو گیا ، لمبے عرصے بعد سامنے آتے ہوئے بالی ووڈ اداکار پر دھوکہ دینے کا الزام لگا دیا 

وہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ جس کا سلمان خان کے ساتھ معاشقہ رہا لیکن پھر ...
وہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ جس کا سلمان خان کے ساتھ معاشقہ رہا لیکن پھر بریک اپ ہو گیا ، لمبے عرصے بعد سامنے آتے ہوئے بالی ووڈ اداکار پر دھوکہ دینے کا الزام لگا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ماضی میں بالی ووڈ کی کئی اداکاراﺅں کے ساتھ معاشقے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جن کے ساتھ سلمان خان کا معاشقہ رہا لیکن شائد ہی کوئی اس بارے میں جانتا ہو گا ۔
وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ” سومی علی “ ہیں ، سومی علی نے 90 کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور 10 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ایک لمبے عرصہ کے بعد انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے اور سلمان خان کے بارے میں اہم انکشافات کیئے ہیں ۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے ان کا بریک اپ ہو گیا تھا ۔
سومی نے کہا کہ سلمان اور میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے دھوکہ دیا۔ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں نے ان سے تعلق ختم کر دیا اور ہندوستان چھوڑ دیا۔سومی نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور جب دونوں الگ ہوگئے تو ان کے ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ سومی علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔ 
اس دوران جب ان سے بالی وڈ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہیں لہٰذا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔سومی علی 16 سال کی عمر میں سلمان خان سے شادی کی خواہش لیے بھارت پہنچیں تھیں جہاں انہوں نے کچھ ماڈلنگ پروجیکٹس اور فلموں کے بعد بالآخر سلمان خان سے ملاقات کی۔یاد رہے کہ سومی پاکستانی نڑاد امریکن ہیں اور ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آو¿ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت 10 بھارتی فلموں میں کام کیا۔

مزید :

تفریح -