پاکستان کے معروف اداکار نے اپنی دوست کے ساتھ شادی کر لی ، تصاویر وائرل 

پاکستان کے معروف اداکار نے اپنی دوست کے ساتھ شادی کر لی ، تصاویر وائرل 
پاکستان کے معروف اداکار نے اپنی دوست کے ساتھ شادی کر لی ، تصاویر وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکار عثمان مختار نے اپنی دوست زنیرہ انعام کے ساتھ شادی کر لی ہے اور جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری سنائی ۔تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” زنیرہ تمہارا شکریہ ، تم نے مجھے زمین کا سب سے خوش قسمت شخص بنا دیاہے ، مجھے ایک طویل عرصہ کے دوران ایسی خوشی محسوس نہیں ہوئی ، تم مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہیں اور خوشی کے لمحات کو بڑھایا ۔“اداکار نے لکھا کہ تم میرے لیے چٹان اور سہارا بنی رہیں، میں ایک خوش قسمت انسان ہوں۔
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں دنیا بھر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ڈیئر ورلڈ، میں نے آج چھوٹی سی تقریب میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے شادی کی، ہماری شادی کی تقریب کا انعقاد 2 اپریل کو کیا گیا تھا لیکن یکم اپریل سے لگائے جانے والے لاک ڈاو¿ن کے باعث ہمیں شادی کی تقریب کا انعقاد پہلے ہی کرنا پڑا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم سب سے ٹیسٹ کروالیا تھا اور تمام احتیاطی تدابیر کو فولو کیا، ہمیں آپ کی دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کی ضرورت ہے۔

مزید :

تفریح -