اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی نے بھی شادی کرلی

اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی نے بھی شادی کرلی
اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی نے بھی شادی کرلی
سورس: Instagram/bilalabbas_khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور اداکار بلال عباس کے چھوٹے بھائی شہباز عباس خان نے شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز عباس نے اپنی منگیتر ماہ نور سید سے اسلام آباد میں شادی کی جبکہ دونوں کی منگنی دو سال قبل 2018 میں ہوئی تھی۔


انسٹاگرام پر بلال عباس کی بہن ثناء توصیف نے بھائی شہباز عباس کی مایوں ، نکاح اور ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


دوسری جانب بلال عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہباز عباس اور ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

تفریح -