وفا قی کابینہ کا براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کافیصلہ

وفا قی کابینہ کا براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کافیصلہ
وفا قی کابینہ کا براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں براڈشیٹ کمیشن کی رپور ٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات وفاقی کابینہ اجلاس میں براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ کو پیش کیا گیا ہے۔ کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس رپورٹ میں سامنے آئے ہیں اور انہوں نے جو کوتاہیاں کی ہیں ان کے بارے ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے، اس لئے رپورٹ کو فی الفور پبلک کرنا چاہئے۔

 واضح رہے کہ براڈ شیٹ سیکنڈل کی تحقیقات کے لئے جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں کمیشن بنا یا گیاتھا ، جس کو ٹائم دیا گیا تھا کہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -