ریٹائرڈ کرنل آصف زمان کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کر دیا گیا 

 ریٹائرڈ کرنل آصف زمان کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کر دیا گیا 
 ریٹائرڈ کرنل آصف زمان کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈی جی تعینات کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریٹائرڈ کرنل محمد آصف زمان کو تین سال کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ، کرنل زمان نے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفتر میں موجود رہنے کے دوران میرٹ اور ہم آہنگی لازم و ملزوم ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ وہ حکومتی پالیسیوں کے من وعن علمدرآمد کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر اختر نواز کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی اسامی دو سال سے خالی تھی ۔

مزید :

کھیل -