ٹراؤزر واپس نہ کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے گاہک سمیت 3 افراد جان کی بازی ہارگئے
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسکہ میں گاہک کی جانب سے ٹراؤزر واپس نہ کرنے پر شروع ہونے والے جھگڑے میں دکاندار کی فائرنگ سے گاہک اور دو راہگیر جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کے مطابق دکاندار کے ٹراؤزر واپس نہ کرنے پر گاہک نے فائرنگ کی،جس پر دکاندار نے جوابی فائرنگ کی،جوابی فائرنگ سے گاہک اور دو راہگیر موقع پر ہی چل بسے جبکہ دکاندار موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعشیں مردہ خانے جمع کروادی ہیں۔انسپکٹر جنرل(آئی جی)پنجاب پولیس انعام غنی نے ڈسکہ میں تین فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔