لاہور شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور چرپ ٹیکنالوجیز میں معاہدہ

لاہور شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور چرپ ٹیکنالوجیز میں معاہدہ
لاہور شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور چرپ ٹیکنالوجیز میں معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورشہر کو سمارٹ سٹی بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) اور چرپ (Chirp) ٹیکنالوجیز مل کر کام کریں گے ،دونوں اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور سی ای او چرپ ٹیکنالوجیز آصف حسین نے دستخط کئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ نئے نظام کے تحت شہر میں  ایئرکوالٹی سنسرز‘ ویسٹ بن سنسرز اور سٹریٹ لائٹ سنسرز سمیت دیگر سمارٹ سٹی ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور مینجمنٹ ممکن بنائی جائے گی۔