ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کے لئے اب ایک اہم خوشخبری ہے ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ ہو سکے گا اور جو لوگ کسی بھی انکوائری وغیرہ میں مبتلا تھے وہ بھی اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 استخارے کی مدد لیں کیوں رکاوٹ آ رہی ہے حالانکہ ستاروں کی پوزیش بڑی شاندار اور آپ کے حق میں ہے۔ مشتری زائچے میں موجود ہر معاملے میں بحکم اللہ بہتری دینے بیٹھا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ کسی بھی شخص کی وجہ سے پریشان تھے آپ کے ستارے میں اتنی پاور آ گئی ہے کہ وہ نقصان نہیں دے سکتا بلکہ نقصان پہنچانے والا خود اپنے معاملات میں پھنس جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کے لئے اب حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں اس کا اندازہ آج اچھی خبر ملنے سے ہو جائے گا اور دن بدن ان شاءاللہ بہتری آتی چلی جائے گی اب فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن اور مشکلات میں وقت گزار کر آئے ہیں وہ اب تیزی سے اس سے نکل جائیں گے۔ آج ان کی مشکلات کے لئے آخری دن ثابت ہوگا ان شاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کو جس طرح کے حالات کا ماضی میں سامنا تھا وہ آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے تھا اب ان کی اصلاح اگر ہو رہی ہے تو پھر بہتری مل جائے گی ورنہ آگے چل کر مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ آج کل جن حالات سے گزر رہے ہیں وہ مشکل ضرور ہیں مگر نقصان بحکم اللہ نہیں ہوگا آج آپ دل کھول کر اپنے مقاصد کی طرف قدم بڑھائیں کامیابی ضرور ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اس وقت کسی جانب سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں اور ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں تھے ان کو خوشخبری مل سکے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جن امور میں پہلے کافی دنوں سے دشواری کا سامنا تھا وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہے ان شاءاللہ اب آنے والے چند دنوں میں حالات ٹوٹل آپ کے کنٹرول میں ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جن لوگوں کی صحت خراب آ رہی ہے وہ روحانی علاج کی طرف توجہ دیں اور اس شک کو دل سے نکال دیں کہ کسی نے کچھ کیا ہوا ہے۔ آج کا دن یا حی یا قیوم کے ورد کرنے کا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ضروری کاموں کو نظر انداز مت کریں اس وقت اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے جو لوگ کسی ملنے والی آفر کی قدر نہیں کریں گے وہ بعد میں بہت پچھتاﺅیں گے یاد رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ان دنوں مالی حوالے سے بہتری کے امکانات شروع ہو چکے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -