آبی ذخائر میں پانی  کی آمد و اخراج

 آبی ذخائر میں پانی  کی آمد و اخراج

  

لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 22200کیوسک اور اخرج 21400کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد7300 کیوسک اور اخراج7300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد33900کیوسک اور اخراج40000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد19100کیوسک اور اخراج   12800کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد24400کیوسک اور اخراج 20900کیوسک،چشمہ آمد27900کیوسک اوراخراج 24100کیوسک، تونسہ آمد34400کیوسک اور اخراج34400  کیوسک، پنجند آمد4800کیوسک اور اخراج 800 کیوسک،گدو آمد 30000کیوسک اور اخراج 28400کیوسک، سکھر آمد24100کیوسک اور اخراج7000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6000کیوسک اور اخراج   100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1392.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1100.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.367 ملین ایکڑ فٹجبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -