امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9سنچریاں بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

 امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9سنچریاں بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں، ان سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائی تھیں۔ اس کے علاوہ امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل ظہیر عباس نے 48 اننگز میں 2166 رنز بنائے تھے۔

 امام الحق

مزید :

صفحہ آخر -