عمران خان کی ہدایت پر ناراض اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز 

عمران خان کی ہدایت پر ناراض اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،تفصیلات  کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی سے ملاقات ہوئی جس میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کواظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراکی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں اظہار وجوہ کے نوٹسز کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اظہارِوجوہ کے نوٹسز آرٹیکل 63اے کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔ آرٹیکل 63اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر قدغن عائد کرتا ہے۔پارٹی پالیسی سے انحراف پررکن قومی اسمبلی کو نشست سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔ منحرف اراکین کو(آج) دن 12بجے تک پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائے گی۔جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کھلے انحراف کے مرتکب اراکین کیخلاف ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔پی ٹی آئی آرٹیکل63اے کے تحت منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔

ناراض ارکان

مزید :

صفحہ آخر -