چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن کا مکہ میں حج کمپنیوں کے اعزاز میں عشائیہ

چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن کا مکہ میں حج کمپنیوں کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن چودھری کا حج امور سے متعلقہ کمپنیوں کے ذمہ داران کے اعزاز میں عشائیہ، مکہ میں ہونے والے عشایئے جس میں سعودی وکیل وزارت الحج فائز البرکاتی سعودی کمپنی کدانہ جو مشاعر کے تمام پراجیکٹ کی ذمہ دار ہے اس کے کنٹرولر مشاعر ڈاکٹر احمد مکہ ریجن کے سیکیورٹی چیف، انٹر کانٹی نینٹل گروپ کے ہیڈ، سیکرٹریMORA سردار اعجاز خان جعفر، ڈی جی حج ابرار مرزا ڈائریکٹر حج ساجد اسعدی، میجر (ر)طاہر صادق ایم این اے، مرکزی چیئرمین ہوپ مسعود شنواری،زونل چیئرمین خیبرپختونخوا فیصل صبوری، زونل چیئرمین بلوچستان شراف آغا، زونل چیئرمین اسلام آباد نصیر مغل اور ڈائریکٹر میزاب شاہد محمود انور نے شرکت کی۔اس عشائیہ کے دوران آمدہ حج کے تمام انتظامات بشمول صحت، سیکیورٹی اور خیمہ جات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ایس او پیز اور بین الوزارتی امور پر سعودی وکیل وزارہ اور Mora کے وکیل وزارہ نے تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ مشاعر میں جنوب ایشیا کے خیمہ جات اپنی پرانی جگہ پر ہی قائم ہیں اور ان کو چینج نہیں کیا جا رہا بس مینٹی ننس اور تزئین و آرائش کی جا رہی ہے اور کچھ خیموں کو ڈبل سٹوری بنایا جا رہا ہے۔وکیل وزارت حج نے مزید بتایا کہ کورونا کی پابندیاں جو پچھلے سال لاگو تھی ان کو ختم کر دیا گیا ہے۔ایسا پہلی دفعہ ہوا کہ وزارت الحج سعودیہ حکومت پاکستان اور ہوپ پاکستان کے ذمہ داران ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے جنہوں نے تقریباً چار گھنٹے حجاج کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔اس اہم ترین میٹنگ میں یہ طے پایا کہ وزارت الحج سعودیہ،حکومت پاکستان، ہوپ اور کدانہ Kidana صرف ایک ہی منشور پر متفق ہیں اور وہ صرف حجاج کرام کی خدمت ہے کیونکہ حجاج کرام کی خدمت ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ حج2022 بہت مہنگا ہو گا، ایسا نہیں ہے۔2020ء اور2021ء والی پرائس ہی ہوں گی۔پاکستان کے لئے حج کوئٹہ کے سوال پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس بارے اعلان کر دیا جائے گا اور آخر میں اس بات کا اعادہ کیا گیا آئندہ ہوپ کے ساتھ مل کر حجاج کرام کی خدمات کو سہل بنایا جائے گا۔

عشائیہ

مزید :

صفحہ آخر -