تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ خط سے پہلے ہو چکا تھا،ساجد میر

تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ خط سے پہلے ہو چکا تھا،ساجد میر

  

لاہور(این این آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ خط سے پہلے ہو چکا تھا۔عمران خان نے ڈرون حملوں کی اجازت دینے والے پرویز مشرف کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے ملکی سلامتی کا سودا کرنیوالوں کے خلاف کیوں نہیں کمیشن بنایا؟، تحریک عدم اعتماد میں کسی بیرونی قوت کا ہاتھ نہیں تحریک عدم اعتماد کا محرک امریکہ ہے نہ بیرونی سرمایہ۔ عمران خان اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے خط کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -