لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست دائر

 لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ میں لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست دائرکردی گئی درخواست میں لیسکو چیف، وفاقی حکومت سمیت دیگر فریق بنایا گیا یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ شہر میں غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لیسکو چیف اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ لیسکو چیف سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -