ایس ڈی او کی درخواست پر نوٹس جاری،لیسکو حکام سے جواب طلب

ایس ڈی او کی درخواست پر نوٹس جاری،لیسکو حکام سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقرنجفی نے ملازمت سے برطرفی کے خلاف دائرایس ڈی او لیسکو کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے لیسکو حکام سے جواب طلب کرلیا عدالت نے برطرفی کیخلاف فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخالف فریق کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کریں گے، ایس ڈی او بلال گنج احسان اللہ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ 22 مارچ کو انکوائری میں بے گناہ ہونے کے باوجود ملازمت سے برطرف کردیا گیا، عدیل رفیق ایس ڈی او بیگم کوٹ کے خلاف زیادہ یونٹس چارج کرنے پر انکوائری ہوئی، درخواست گزار کو بھی انکوائری میں شامل کیا گیا اور بے گناہ قرار دیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ اتھارٹی کا برطرفی کا حکم کالعدم اوردرخواست گزار کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیاجائے۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -