سی سی پی او کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس  جاری، جواب طلب

سی سی پی او کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس  جاری، جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے تھانہ ڈیفنس سی میں ملزم کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق سی سی پی او لاہورفیاض احمد دیو کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا درخواست گزارساجد احمد کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ والد نے بڑھاپے اور بیماری کے باعث فیاض امین کو چار کنال سولہ مرلے اراضی کا مختار نامہ دیا  ملزم نے والد کی زندگی میں ہی دو کنال اراضی جعلسازی سے فروخت کردی، ملزم نے درخواست گزار کے والد کی وفات کے بعد بقایا اراضی جعل سازی اور دھوکہ سے بشیر احمد اور اپنے بھائی شہباز امین کے نام کردی، ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی کو درخواست دی، داد رسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے سی سی پی او لاہورکو زیر التواء درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود زیر التواء درخواست کا فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ حکم عدولی پر سی سی پی او فیاض احمد دیو اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -