زیر تربیت افسروں کا آر پی او آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ

  زیر تربیت افسروں کا آر پی او آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ

  

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازی خان ریجن نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے 33 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیافسران(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام  کے سلسلہ میں ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  منیجمنٹ  لاہور کے زیراہتمام 33 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 9 رکنی افسران پر مشتعمل وفد نے کوآرڈینٹر میاں عظمت فاروق کی سربراہی میں ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان  کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے  کورس  کے افسران  کو ڈیرہ غازی خان ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور ریجن بھر کے کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصا کچہ ایریا اور کوہ سلیمان کے مضافات کے علاقوں میں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی  اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمہ کے لیے  کیے گئے اقدامات اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں مفصل بریف کیا۔33 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس  کے افسران نیڈیرہ غازی خان  ریجن میں کرائم کے کم ہوتے ہوئے گراف اور پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر  نے کورس کے شرکا کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔واضح رہے کہ سول سروسز کے یہ آفیسران گریڈاٹھارہ سے انیس میں ترقیاب ہونے کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان ریجن کے چار روزہ مطالعاتی دورہ پر ہیں۔ وزٹ کے دوران زیر تربیت آفیسران مختلف محکمہ جات کی ورکنگ کے باریمیں بریفنگ لیں گے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -