شجاع آباد،ڈاکوؤں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ،جوابی حملہ

شجاع آباد،ڈاکوؤں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ،جوابی حملہ

  

ملتان، شجاع آباد(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان) ایس ایچ او تھانہ سٹی عون عباس بیگاں والی پل کے قریب موٹر سائیکل ڈکیتی کی اطلاع پر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے جہاں دو (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

ڈاکو گن پوائنٹ پر راہگیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ عون عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب۔ دربار پیر بالے شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اسی دوران خالد نامی ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی اورچھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں۔ پولیس نے راہگیر سے چھینے گئے موٹر سائیکل سمیت دو موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے۔ زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکو نے گزشتہ سال تھانہ صدر شجاع آباد کے  پولیس کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ ملزم تھانہ سٹی شجاع آباد میں ڈکیتی، راہزنی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -