احساس پروگرام بہاولپور، ساڑھے تین لاکھ خواتین رجسٹرڈ

احساس پروگرام بہاولپور، ساڑھے تین لاکھ خواتین رجسٹرڈ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)احساس پروگرام کے تحت امداد کی مستحق ساڑھے تین لاکھ خواتین کی رجسٹریشن ہوچکی ہے احساس کفالت کے تحت ہائیرسیکنڈری کلاسز تک بچوں کوتعلیمی وظائف بھی دیئے جارہے ہیں حاملہ خواتین کوبچوں کی فیڈنگ کیلئے دوسال تک علیحدہ سے وظیفہ دینے کاپروگرام شروع کیاجارہاہے رقوم کی وصولی پرخواتین سے کٹوتی کی شکایات پر(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

طریقہ کار تبدیل کرکے براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں مالی امداد بھیجی جائیگی روزانہ کی بنیاد پرمستحق خواتین کی رجسٹریشن جاری ہے۔ یہ باتیں ڈائریکٹربینظیرانکم سپورٹ پروگرام شیخ محمدامین نے ریجنل ہیڈوفاقی محتسب بہاولپورریجن محمدزاہد ملک کواپنے دفترمیں بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ احساس پروگرام کے تحت بہاولپورڈویژن میں ساڑھے تین لاکھ ملتان ڈویژن چارلاکھ دس ہزار جبکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ساڑھے پانچ لاکھ مستحق خواتین رجسٹرڈ ہوچکی ہیں ڈیرہ غازیخان میں خواتین کی مالی امداد بچوں کے تعلیمی وظائف اورحاملہ خواتین کوبچوں کی فیڈنگ کیلئے دوسال تک علیحدہ سے وظیفہ دیاجارہاہے اب بہاولپورمیں بھی یہ منصوبہ شروع کیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ادارہ این سی ایچ ڈی کے باہمی اشتراک سے ڈویژن بھرمیں ان کے55 افرا دکام کررہے ہیں انہیں 100 روپے فی رجسٹریشن کے حساب سے اعزازیہ دیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ این سی ایچ ڈی کے ورکردوردراز علاقوں میں جاکرخواتین کی رجسٹریشن کررہے ہیں تاکہ انہیں دفاتر کے دھکے نہ کھانے پڑیں انہوں نے بتایاکہ خواتین کو رقوم کی وصولی کے دوران کٹوتیوں کی شکایت پر طریقہ کارکوتبدیل کرکے مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں امدادی رقوم بھیجنے کے منصوبے پرغورکیاجارہاہے اوران کافیلڈ سٹاف سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی حاضری چیک کرکے رپورٹ مرتب کرتے ہیں 70 فیصدسے زائد حاضریوں کے حامل بچوں کووظائف کے مستحق ہوتے ہیں۔ ریجنل ہیڈوفاقی محتسب اعلی محمدزاہدملک نے دیگردفتری امور بارے معلومات حاصل کیں اوردفترمیں آئی ہوئی خواتین سے بھی مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے۔ریجنل ڈائریکٹر وفاقی محتسب اعلی محمدزاہد ملک نے ڈائریکٹربینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وفاقی محتسب اعلی کی ہدایت پر تمام دفاتر کادورہ کررہے ہیں تاکہ محکموں ادارہ وفاقی محتسب کے درمیان باہمی رابطہ رہے تاکہ ان اداروں کے متعلق عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔

زاہد ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -