وفاق المدارس العربیہ ،سالانہ نتائج   کا اعلان،85.4فیصد کامیابی کا تناسب

وفاق المدارس العربیہ ،سالانہ نتائج   کا اعلان،85.4فیصد کامیابی کا تناسب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(سپیشل رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
سالانہ امتحان1443ھ مطابق 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی  اور ناظم اعلی وفاق شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے کیا۔ سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر468782طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے451396نے شرکت کی۔385700پاس ہوئے اور65696نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب85.4 فیصد رہا۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد380045 تھی جس میں سے367417نے شرکت کی، ان شرکامیں سے304742کامیاب اور62675ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد88737تھی، جس میں سے83979نے شرکت کی، ان شرکامیں 80958کامیاب اور3021ناکام ہوئے۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں: طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعہ اشرف المدارس کراچی کے محمد واسل نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے ندیم اللہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عارف نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید محمد حماد کریم نے اول پوزیشن،جامعہ دارالھدی زید آباد پشاور کے محمدنے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عزیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ صدیق اکبر ملتان کے محمد ابراہیم نے اول پوزیشن، جا معہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد شاہدنے دوم پوزیشن اور جامعہ نعمانیہ لیاری ٹان کراچی کے عطااللہ مگسی بلوچ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں جامعہ فاروقیہ حاجی آباد لوئر دیر کے محمد سلیمان نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم صدیقیہ مسلم اتحاد کالونی کوئٹہ کے محمد جمیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عمر،جامع الصفہ سعید آباد کراچی کے احمد اور مدرسہ عربیہ عبداللہ ابن عباس محلہ گاڑی ملا کوئٹہ کے عبدالوکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے)میں جا معہ خیرالمدارس ملتان کے محمد اسعد نے اول پوزیشن، مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے نذیر احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جا معہ عثمانیہ پشاور کے عطاالرحمن اورجامع العلوم الاسلامیہ بنوری ٹان کراچی کے سید عمر علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں مدرسہ عربیہ عبداللہ بن مسعود پنیاں ہری پورکے محمد داد نے اول پوزیشن،جامعہ بیت السلام سگھر چکوال کے اسرار گل، محمد انظر اور محمد سعد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد طلحہ اعوان، ضیاالرحمان، سعد السمیع مہر اور مدرس الانور للعلوم الاسلامیہ والعصریہ گلشن اقبال کراچی کے محمد عاصم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم فیض آباد پشین کے جمشید احمد نے اول پوزیشن، مدرسہ فاروقیہ النور ٹان لاہور کے نفیس احمد نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے منصب ریاض اوردارالعلوم کچلاک کلی سنزر کوئٹہ کے فیض اللہ نے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی۔