آج اپریل فول،بے وقوف بننے سے پہلے لوگوں کو تصدیق کی ہدایت

آج اپریل فول،بے وقوف بننے سے پہلے لوگوں کو تصدیق کی ہدایت

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)آج یکم اپریل، دنیا بھر میں آج اپریل (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

فول ڈے منایا جائے گا۔کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے۔اس روز دوستوں،عزیز رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے آنیو الی کسی بھی اطلاع،موبائل کال یا خبرپر یقین کرنے سے پہلے اس کی تحقیقی کر لی جائے کیونکہ غیر سنجیدہ لوگوں کی جھوٹی حرکت سے آپ کو شرمندگی اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے،اپریل فول دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے اور اس کیلئے خاص دن یکم اپریل مقرر ہیاپریل فول کی ابتدا  یورپ سے ہوئی جس کو 1539 میں عروج حاصل ہوااور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کر لی۔یکم اپریل کولوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عملی مذاق میں حد سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں جو کہ د وسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے

اپریل فول 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -