ملتان: ملکی ترقی میں خواتین کا کردار  انتہائی اہمیت کا حامل،کاشف اسلام

ملتان: ملکی ترقی میں خواتین کا کردار  انتہائی اہمیت کا حامل،کاشف اسلام

  

ملتان (  نیوز   رپورٹر )ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار سیکیورٹیز ایکسچینج(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 کمشن آف ملتان پاکستان کاشف اسلام نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل،پاکستان کی 74سالہ تاریخ گواہ ہے کہ خداداد صلاحیتوں سے مالا مال خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ اپنے جذبہ حب الوطنی اور خدمت خلق سے یہ واضع کیا ہے کہ وہ مردوں سے کسی طوربھی کمتر نہیں ہیں،ملک میں موجود پڑھی لکھی خواتین کو چاہیے کہ وہ خوشحال زندگی کے حصول کیلئے ذاتی کاروبار کی طرف توجہ دیں ہمارے سامنے ایسی بہت ساری خواتین کی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے چند ہی سالوں میں کاروبار کے ذریعے ترقی کی بلندیوں پر پہنچی ہیں۔ان خیالات کا اظہار وومن چیمبر آف کامرس ا ینڈ انڈسٹر ی ڈویژن  ملتان کے زیر اہتمام آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار نے خواتین کو کمپنی رجسٹریشن ایکٹ 2017 کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں نئی کمپنیاں رجسٹرکرانے کے قواعد و ضوابط سے بھی مطلع کیا اور ترغیب دی کہ وہ بلا روک و ٹوک آفس آکر اپنی کمپنی رجسٹر کرائیں۔اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ وومن چیمبر آف کامرس ا ینڈ انڈسٹر ی ڈویژن ملتان سعدیہ علی نے ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری کاشف اسلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ انہوں نے آج کی آگاہی مہم میں خواتین کو انتہائی مفید معلومات دیں اور امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اپنی کمپنیاں رجسٹر کرائیں گی۔اس موقع پر شہناز ناصر،ثمینہ طارق،فریحہ منیر،سحر لطیف،اسما خان،عائشہ یسین،صدف طارق،رضوانہ اکبر،زینب بی بی،مہوش جیلانی سمیت دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملتان:وومن چیمبر آف کامرس ا ینڈ انڈسٹر ی ڈویژن کے زیر اہتمام آگاہی ورکشاپ سے ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار سیکیورٹیز ایکسچینج کمشن آف ملتان پاکستان کاشف اسلام،وائس پریذیڈنٹ وومن چیمبر آف کامرسا ینڈ انڈسٹر ی ڈویژن،سعید آ غا، خطاب کر رہے ہیں 

کاشف اسلام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -