کالونی اراضی خریداری میں 95کروڑ کامبینہ فراڈ، کیس کی سماعت ملتوی

کالونی اراضی خریداری میں 95کروڑ کامبینہ فراڈ، کیس کی سماعت ملتوی

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)احتساب عدالت ملتان  نے مقامی کالونی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کی اراضی کی خریداری میں 95 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزمان محمد افضل بھنڈر اور امجد ججہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت وکیل کی استدعا پر 6 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو نے ملزم افضل بھنڈر وغیرہ کے خلاف ریفرنس دائر جیا تھا۔ ملزمان نے اپنے صفائی میں کہا تھا کہ مقامی کالونی کے پراجیکٹ کے لیے اراضی کی خریداری ریٹائرڈ کرنل ظفر باجوا کرتا تھا جو کہ انتہائی چالاک اور شاطر تھا اس نے محمد افضل بھنڈر کی سادگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے ساتھ ملا کر پراپرٹی کی خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا افضل بھنڈر جو کہ کالونی کا قانونی اور منظور شدہ پراپرٹی ڈیلر تھا جس کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا وہ بیرون ملک مقیم تھا جب اسے پتہ چلا کہ اس کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے تو اس نے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -