لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ،4 اپریل سے ججز کا نیا روسٹر فائنل

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ،4 اپریل سے ججز کا نیا روسٹر فائنل

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 4 اپریل(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 سے 23 اپریل تک ججز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا، ہائیکورٹ ملتان بینچ میں نئے ججز روسٹر میں 4 ڈویژن جبکہ 9 سنگل بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔پہلے ڈویژن بینچ میں جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس محمد رضا قریشی، دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد طارق ندیم، تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس شکیل احمد، چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس انوار حسین اور جسٹس محمد شان گل کیسز پر سماعت کرینگے سنگل بینچز  میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز پر سماعت کرینگے، ججز روسٹر 4 اپریل سے 23 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -