مظفر گڑھ حادثہ، تین جا ں بحق، میاں بیوی سمیت3قتل

مظفر گڑھ حادثہ، تین جا ں بحق، میاں بیوی سمیت3قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ،میلسی، ٹبہ سلطانپور، مراد آباد (بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر،نامہ نگارسٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ بستی جراہی کارہائشی منیس گروپ کا(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 دیرینہ ساتھی سید محسن عباس شاہ گیلانی اور اس کے سالے سیدجہانگیرشاہ کے درمیان گھریلوجھگڑاکے دوران کمرے میں داخل ہوتے ہوئے جہانگیرشاہ نے اپنے بہنوئی سیدمحسن عباس شاہ کو فائرماردیاجس کے باعث محسن عباس شاہ شدیدزخمی ہوکرگرپڑاورثہ شدیدزخمی کورورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطانپور لے گئے جہاں پر پولیس نے شدیدزخمی سیدمحسن عباس شاہ گیلانی کابیان لیااورملزم سیدجہانگیرشاہ کیخلاف زیردفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کرلیا لیکن زخمی کی حالت مزیدبگڑگئی اورڈاکٹرنے نشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیاجہاں پرفائرلگنے سیزخمی ہونے والے سیدمحسن عباس شاہ گیلانی کا آپریشن کیاگیالیکن آ پریشن کے چندگھنٹوں بعد سیدمحسن عباس گیلانی گزشتہ صبح انتقال کرگئے زخمی کی موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے  302کی دفعہ لگادی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی ورثہ نے نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاہے جبکہ رابطہ کرنے پرملزم جہانگیر شاہ نے بتایا کہ مرنے والا ذہنی پریشانی کاشکارتھااورمحسن عباس شاہ نے خودکوفائرماراہے میں بالکل بے گناہ ہوں جبکہ ڈاکٹراورپولیس کے مطابق فائرپیچھے سے ماراگیاہے تاہم اصل حقائق تفتیش میں سامنے آ ئینگے صدیق  آباد جھنگ روڈ مرادآباد پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا مظفرگڑھ کے جانب  ویگن نار کار ٹرک میں ٹکرا گء جس میں تین قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئی  ریکس یو 1122  موقع پر آگئی پیٹرولنگ پولیس بھی موقع پر اگے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا   ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ کو پولیس سٹاف (ندیم اے ایس آئی) کی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ وحید الرحمان والی گلی کے پاس گھر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ ساتھ خود کو بھی گولی مار دی ہے۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ چکے ہیں۔ ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال شفٹ کرنا ہے۔ اس لیے آپ جلدی سے اپنی ایمبولینس روانہ کرا دیں. ریسکیو کنٹرول روم نے فورا سنٹرل اسٹیشن سے ایک ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کرا دی. ریسکیو سٹاف نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے آن لوکیشن ہو کر دونوں متاثرہ افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کیا اور پولیس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفرگڑھ شفٹ کر دیا۔