بلاول سے عبدالرحمن کانجو کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بلاول سے عبدالرحمن کانجو کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  سے ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے ملاقات کی ملکی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

معاملات اور عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خط کے حوالے سے 3 دن بعد جو سوال پوچھنا چاہیں، ہم سے دریافت کرلیں، ہماری معلومات کیمطابق عمران خان کیاایک وزیر نے یہ خط خود سفیر سے لکھوا کر خود کو بھجوایا اور پھر وزیراعظم کو دیا۔ عمران خان کا قومی سلامتی کے اداروں کو متنازع کرنا انتہائی خوفناک عمل ہے۔ عمران خان کو میرا واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے، عمران خان آج ہی مستعفی ہوجائیں اور قائد حزب اختلاف کو اعتماد کا ووٹ لینے دیں، عمران خان کے لیے نہ این آر او نہ ایمنسٹی اور نہ کوئی بیک ڈور ایگزٹ ہے، عمران خان آپ عزت مندانہ راستہ اختیار کریں، آج ہی مستعفی ہوجائیں اور قائدحزب اختلاف کو اعتماد کا ووٹ لینے دیں۔ملتان:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ایم این اے عبدالرحمن کانجوملاقات کررہے ہیں۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -