اسلامیہ یونیورسٹی، کتاب”صحرا نورد“ کی تقریب رونمائی
بہاولپور(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
دوسرا سالانہ ادبی و ثقافتی میلہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اس ادبی و ثقافتی میلہ کا انعقاد جامعات میں اپنی طرز کا ایک مستحسن اقدام ہے جس سے ادب و ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس میلہ نے شعرا، مصنفین، محققین،ادبا اور فنونلطیفہ سے تعلق رکھنے والے تمام شرکا کو یکجا کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں جامعہ علم، ادب تحقیق، ثقافت، جدید علوم سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق مثبت سرگرمیوں کے ذریعہ اپنا ہمہ جہت کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعہ اسلامیہ کا یہ موثر کردار طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی سطح پر بھی اپنے مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اس ادبی و ثقافتی میلہ کے زیر اہتمام صحافی و کالم نگار نصیر احمد ناصر کی تصنیف "صحرا نورد" کی تقریب رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ نصیر احمد ناصر اعلی پائے کے صحافی، بہترین کالم نگار، سماجی ورکر اور سادہ طبیعت کے حامل ایک متحرک شخصیت ہیں جنہوں نے ان تمام جہتوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔ انکے کالمز اس خطہ سے انکی محبت، یہاں کی تاریخ،ادب و ثقافت اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نصیر احمد ناصر صحافتی و سماجی حلقوں میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔ محمد زبیر ربانی نے نے مصنف کو صاحب کتاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحرا نورد کینام سے 2002 سے 2019 تک شائع ہونیوالے کالموں میں سیاست،تجارت، معاشرت اور مقامی مسائل کو جس طرح اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہے گا۔