محکمہ صحت ملتان،ویکسی نیٹرز،جونیئر ٹیکنیشن کی بھرتیاں،انٹرویوز 

محکمہ صحت ملتان،ویکسی نیٹرز،جونیئر ٹیکنیشن کی بھرتیاں،انٹرویوز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (  وقا ئع  نگار )  محکمہ صحت ملتان میں ویکسی نیٹرز اور جونیئر ٹیکنیشن کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز گزشتہ روز   سی ای او ہیلتھ آفس میں ہوئے ہیں۔(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
جس میں تین سو سے زائد  امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت اور متعلقہ کاغذات چیک کروانے کے بعد انٹرویو دیئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے اس دوران کچھ امیدوار غیر حاضر بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ مذکورہ کمیٹی میں چیئرمین سمیت چھ رکنی ممبران شامل تھے۔جبکہ انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ویکسی نیٹرز اور جونیئر ٹیکنیشن کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں نے این ٹی ایس کا امتحان پاس کیا ہے۔جس کی لسٹ گورنمٹ کی طرف سے سی ای او ہیلتھ ملتان کو بھیجوائی گئی تھی