لودھراں،چھ زیر حراست ملزم فرار،آر پی او کانوٹس،دوبارہ انکوائری کا حکم

لودھراں،چھ زیر حراست ملزم فرار،آر پی او کانوٹس،دوبارہ انکوائری کا حکم

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)آر پی او ملتان نے لودھراں کے علاقے میں پولیس حراست سے 6 ملزمان کے فرار ہونے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ملزمان کے فرار ہونے کے واقعہ کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان فراز احمد کر رہے ہیں، ان کی طرف سے ایک انکوائری رپورٹ ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کو بھجوائی گئی تاہم  آر پی او کی طرف سے انکوائری رپورٹ میں نقائص کی نشاندھی کر کے رپورٹ دوبارہ  بنانے کا حکم دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس واقعہ میں 6 خطرناک ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے،  واقعہ میں ایک ملزم مارا گیا تھا جبکہ سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلز زخمی بھی ہوئے تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -