ملتان پولیس کا آپریشن، متعدد جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

ملتان پولیس کا آپریشن، متعدد جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

  

ملتان (وقا ئع  نگار )   پولیس نے  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 کاروائی03منشیات فروش، 03 ناجائز اسلحہ، 13 جواری، 02 پتنگ بازی، 05 تیز رفتار،  02 اشتہاری مجرمان اور 02 عدالتی مفروران سمیت 30 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں ملزمان کے قبضہ سے شراب، اسلحہ اور پتنگیں برآمد ہوئیں  پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد قاسم سے 30 لیٹر شراب، ملزم عمر دراز سے 05 لیٹر شراب اور پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد یونس سے 10 لیٹر شراب  برآمد کی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں محمد صابر، فرحان  اور ندیم کو گرفتار کیا  تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد بلال سے 150  پتنگیں اور پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم محمد اکمل سے 15 پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے   پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان شوکت، بلال، منیر، اللہ بخش، عباس، محمد شہزاد، عثمان، فرحان، رفیق، گل شیر، اکرام، ادریس محمد اعجاز کو جوا کھیلتے گرفتار کر کے وٹک رقم 8780 برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔  تھانہ مخدوم رشید نے ملزم شاہد اقبال، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم ریاض، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم مرید حسین، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم محمد جعفر اور پولیس تھانہ صدر نے ملزم سعید احمد  کو تیز رفتاری کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کئے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -