سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا راجن پور کا دورہ، ملاقاتیں 

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا راجن پور کا دورہ، ملاقاتیں 

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر،نا مہ نگار)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے رمضان بازار اور گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ اللہ کے فضل و کرم سے گندم کی پیداوار بہت بہتر ہوئی ہے۔حکومت پنجاب اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے کسانوں سے (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

گندم کا ایک ایک دانہ خرید کرے گی۔جب کہ باردانہ کی تقسیم بھی شروع ہوچکی ہے۔اس دوران انہوں نے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازار میں لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔عام مارکیٹ کی نسبت یہاں پر سستی اور معیاری اشیا لوگوں کو خریدنے میں ملیں گی۔اس دوران انہوں نے موضع رحمت آباد میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا اور کپاس کی بحالی کا بھی افتتاح کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ نے رمضان بازار اور گندم خرید مرکز بارے بریفنگ دی ضلع بھر میں چھ رمضان بازار اور 9 مرکز خرید گندم بنائے گئے ہیں۔ضلع راجن پور میں باردانہ کی تقسیم شروع جس میں گندم خریداری کے 9 مراکزببادیئے گئے،،، جبکہ ضلع میں مجموعی ٹارگٹ 18 لاکھ بوری 1800000 ایک لاکھ 80 ہزارٹن جس میں سرکاری ریٹ 2200 روپے طے کردی گئی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان مہر عابد۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجن پور محمد آصف۔اسسٹنٹ کمشنر راجنپور آصف اقبال۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -