اپوزیشن جماعتیں غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں،شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر) اپوزیشن جماعتیں غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک کو ترقی کی پٹڑی سے اتار کر ایک بار پھر بحران کا شکار کرنا چاہتی ہے مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا اب پارٹی تحریک انصاف ہی ملک کی بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئیگی پہلی بات تو یہ ہے کہ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی خدا نہ کرے خدا نہ کرے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن کی دال جوتوں میں بٹے گی۔ اور دنیا پاکستان کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا تماشہ دیکھے گی۔