کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے کینٹ کے علاقوں کا وزٹ کیا
لاہور(پ ر)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر لاہور کینٹ فراست علی شاہ کا کینٹ کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ،برکی روڈ کی اَپ لفٹنگ کے لیے سینی ٹیشن، گارڈن، انجینئرنگ اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیے گئے۔ برکی روڈ کی مزید بہتری کے لیے ایڈیشنل سی او گل جان بخاری کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ برکی روڈ کی بیوٹیفکیشن کے لیے ہارٹیکلچرسٹ عاتقہ ندیم، انچارج سینی ٹیشن کو سینی ٹیشن اور انچارج انفورسمنٹ کو انکروچمنٹ ختم کروانے کے احکامات جاری کیے۔ مقامی لوگوں نے فراست علی شاہ کے ان اقدامات کو سراہا اور مسرت کا اظہار کیا۔