بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور دہی علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوگ کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔بجلی کے بلوں نے پہلے ہی عام آدمی کا بجٹ متاثر کردیا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -