تحریک انصاف عدم استحکام لانا چاہتی ہے،بیگم بیلم حسنین

  تحریک انصاف عدم استحکام لانا چاہتی ہے،بیگم بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنی حکومت بچا سکے جس کیلئے وہ تصادم کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے لیکن پاکستانی عوام عمران خان کی نیت سے اچھی طرح آگاہ ہے قوم جانتی ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ساڑھے تین سالوں میں ملک و قوم کی بھلائی کی خاطر کچھ نہیں کیا الٹا مسائل میں اضافہ کیا۔

 اور معیشت کو تباہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں نہ ہی یہ ملکی نظام چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں پیپلز پارٹی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نہ صرف سب اتحادیوں کو ساتھ ملا کر پارلیمنٹ کے اندر آئینی جنگ لڑر ہی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی برسر پیکار ہے حالیہ کامیاب لانگ مارچ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی اور حکومت مخالف جاری تحریک بھی پارٹی قیادت کے عزم مصصم کی گواہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ کسی سے مرعوب ہوں گے نہ ہی کوئی دباؤ قبول کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتیں جس مشترکہ جمہوری جدوجہد کی کال دیں گی پارٹی قیادت ماضی کی طرح ہمیشہ انکا ساتھ دے گی غیر جمہوری کوئی اقدام نہ پہلے قابل قبول تھا نہ آئندہ ایسا کوئی عمل برداشت کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -