بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے،کاشف امین

بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے،کاشف امین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے حقوق کی پاسداری کیلئے موثر آواز اور متحرک کردار ہمارا بنیادی اور اولین منشور ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی قیادت اپنے فرض کو حق اور سچ کیساتھ کو نبھاتی رہے  گی۔ معاشی استحکام کاروبار زندگی کیلئے سازگار حالات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی نے کووڈ کے مشکل ترین حالات میں بھی دونوں ممالک کے صنعتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کیں ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما کاشف امین نے کیا۔

 ہمارا عزم اور نصب العین ہے اپنے مینڈیٹ کی حرمت اور تاجر حقوق کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔ ملکی معاشی بقا اور استحکام  میں اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کے کردار کو مزید جاندار اور مضبوط بنائیں گے۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی قیادت پاکستان اور چائنہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو جدید پہلووں سے آگے لے کر جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -