موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار دیدی

           موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار دیدی۔موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا حکو مت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان میں پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے، تحریک عدم اعتماد حکو مت کے ریفارمز متعارف کرانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو گی۔ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا بیرونی فنڈنگ کے حصول میں تحریک عدم اعتماد رکاوٹ ہو گی اور آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے حصول میں دشواریاں رہیں گی۔موڈیز کے مطابق 8 ماہ میں پاکستا ن کا جاری خسارہ 12 ارب ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 5 سے 6 فیصد رہیگا، اس سے قبل جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 4 فیصد رہنے کے اندازے تھے۔ایجنسی کے مطابق مارچ کے اوئل سے پاکستان کے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، آئی ایم ایف نے حکومت کے ریلیف پیکیج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔موڈیز کے مطابق عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو حکمران جماعت کیلئے آ مد ن بڑھانے کے ریفارم پر پیشرفت مشکل ہو گی، بیرونی فنانسنگ کے حصول اور مہنگائی کے سبب حکمران جماعت کیلئے پیشرفت مشکل ہو گی۔

موڈیز

مزید :

علاقائی -