سری لنکن شہری قتل کے مقدمہ کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی 

سری لنکن شہری قتل کے مقدمہ کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار کے قتل کے مقدمہ کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی  عدالت میں 2 عینی شاہدین کے بیان پر جزوی جرح کی گئی،عدالت نے دونوں عینی شاہدین پر جرح مکمل کرنے کیلئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی عدالتی حکم کے مطابق تفتیشی افسر پر جرح بھی یکم اپریل کو ہوگی،انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے عبدالرؤف وٹو سمیت ان کی دیگرٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

مزید :

علاقائی -