ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مال و زر سے محروم

  

          لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولیس ڈاکو اور چوروں کے سامنے بے بس ہو گئی 24 گھنٹوں کے دوران چوری،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری 2کروڑ سے زائدمالیت کی نقدی، زیورات موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے ای بلاک میں واقع ایک صنعتکار عرفان حسین کے گھر اکیلا ڈاکو گھس گیااور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر تے ہوئے گھر سے ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور 60 لاکھ نقدی لوٹ کر فرارہوگیا فیصل ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم چور نقب زنی کے دوران ولید کے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑ کر 3 لاکھ پندرہ ہزار مالیت کے طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء، ڈیفنس سی کے علاقے میں نامعلوم چور سلطان کے گھر سے ڈاکو تالے توڑ کر 11 لاکھ پانچ ہزار روپے مالیت کی نقدی لیپ ٹاپ، موبائل فون طلائی زیورات اور الیکٹرونکس کا دیگر سامان،شمالی چھاؤنی میں مسلح ڈاکو شاہد کی دکان میں گھس کر ایک لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل ،گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو شفیق کی دکان سے 80 ہزار روپے اور گاہک سے 7ہزار نقدی اور موبائل،سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو عباس سے اسلحہ کے زور پر 60 ہزار روپے موبائل،.شفیق آباد کے علاقے میں جعفر سے ڈاکو 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل، سندر کے علاقے میں مسلح ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے عمار احمد سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے اور موبائل، مصطفی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو قاسم سے 29 ہزار روپے اور موبائل،ساندہ کے علاقے میں ڈاکو فیاض سیدو ہزار چھ سو روپے نقدی اور موبائل، گلبرگ اورقلعہ گجر سنگھ،ڈیفنس سی،وحدت کالونی. سبزہ زار، جوہر ٹاؤن، لیاقت آباد اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -