ستوکتلہ، ملزم نے کزن سے مل پر باپ کو قتل کر ڈالا، چوہنگ میں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق

ستوکتلہ، ملزم نے کزن سے مل پر باپ کو قتل کر ڈالا، چوہنگ میں ٹریفک حادثہ، ...

  

        لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ میں ملزم نے کزن سے مل کر باپ کو قتل کر ڈالا،چوہنگ میں ٹریفک حادثہ کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی تفصیلات کے مطابق  ستوکتلہ کے علاقے ریاست علی کو اس کے سگے بیٹے معظم اور بھتیجے زین نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول کے سر میں تین گولیاں ماری گئیں جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب چوہنگ کے علاقے کینال روڈ شاہ دی کھوئی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے اور ٹرک قبضے میں لے کر تھانہ منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -