گوالمنڈی میں 32 سالہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک 

  گوالمنڈی میں 32 سالہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گوالمنڈی میں 32 سالہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں 32 سالہ خاتون خدیجہ کو ریسکیو نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکی متوفیہ کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بہن خدیجہ کوزہر دیا گیا پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی  پولیس کے مطابق مقتولہ اور اسکی بہن نے اپنے بھائی کے خلاف والد کے قتل کی بھی درخواست دی تھی۔واقعہ حادثاتی ہے یا قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہوں گے جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -