میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا، بلاول کا خطاب پر ردعمل

  میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا، بلاول کا خطاب پر ردعمل

  

   اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں سابق وزیراعظم کی تقریر نہیں دیکھتا ہوں، عوام ان کا جھوٹ پہچان چکے ہیں، اس شخص نے ایک وعدہ پورا نہیں کیا اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو بین الاقوامی سازش کے تحت سبوتاژ کیا، 3سال میں تبدیلی کے نام پر تباہی مچی ہوئی ہے، اسے شکست نظر آرہی ہے، کوئی راستہ بچنے کادکھائی نہیں دے رہا ہے۔بلاول کا کہنا تھاکہ الزام تراشی کرنا نامناسب ہے، وزیراعظم نے کچھ دن پہلے بڑے جلسے کی ناکام کوشش کی، ان کوپارلیمان میں مقابلہ کرنا چاہیے،  لاکھوں لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ثابت کردیا کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، حکومت ختم ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی خارجہ پالیسی پر سمجھوتانہیں کیا، ہم نے نیٹو سپلائی بند کی، ڈرون حملے کی مخالفت کی۔بلاول کا کہنا تھاکہ جسے امریکی صدر نے فون کال نہیں کی وہ کیوں دھمکی دیگا؟ وہ ہار چکا ہے، اس کی حکومت ختم ہوچکی ہے۔

ردعمل

مزید :

صفحہ اول -